برطانوی شادی میں دلہن کی جگہ کتے کی انٹری توجہ کا مرکز
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی جوڑے کی شادی کی تقریب میں اچانک ایک کتے کی آمد نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔۔
۔دلہن کی انٹری کے عین موقع پر کتے کی دلچسپ انٹری نے تقریب کے شرکا کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔برطانیہ کی کاؤنٹی ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے جوڑے ایمی اور سائمن کین 7 نومبر کو ایمانوئل ایسٹلی چرچ میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے تھے ،سائمن نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بے چینی سے ایمی کی آمد کا انتظار کر رہا تھا، اسی دوران ان کی آمد کا گانا بجنا شروع ہوا، مجھے توقع تھی کہ ایمی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ داخل ہوگی لیکن اچانک ایک اجنبی کتا نمودار ہوگیا اور اس کا مالک بھی اس کے پیچھے پیچھے تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کتا سیدھا چرچ میں داخل ہوا اور ڈوگی کو سونگھنے لگا، اس کے بعد وہ سیدھا راہداری میں دوڑتا ہوا آگے نکل گیا۔نوبیاہتا جوڑے کے مطابق کتے کی اس غیر متوقع آمد نے مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments