سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا : ترجمان پاک فوج

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا : ترجمان پاک فوج

دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کیلئے تیار، فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت و لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے ایران کیساتھ ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنیکا لائحہ عمل تیار کرنا تھا:ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

اسلام آباد(دنیا نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اس پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کیلئے فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، پاکستانی فوجیوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت شروع ہوئی ہے، پاکستان نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...