کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچائو کی ویکسین مفت لگائی جا رہی : مریم نواز

کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچائو کی ویکسین مفت لگائی جا رہی : مریم نواز

بروقت تشخیص ، ویکسی نیشن سے بچوں ، بزرگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے : نمونیا کے عالمی دن پر پیغام وزیراعلیٰ پنجاب کا کوہاٹ میں 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس ،دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نمونیا جیسے خطرناک انفیکشن بارے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب حکومت نمونیا کی روک تھام کیلئے مفت ویکسینیشن پروگرام، ہسپتالوں میں جدید سہولیات جیسے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ نمونیا سے بچاؤکے عالمی دن پر جاری خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نمونیا کا عالمی دن ہمیں ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ کسی کو بھی بیماری کی وجہ سے اپنی جان نہیں گنوانی چاہیے ،پنجاب کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI)کے تحت دو سال سے کم عمر تمام بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بالکل مفت لگائی جاتی ہے، والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرورکروائیں، صوبے بھر کے بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت میں بچوں کے ویکسینیشن کورس مکمل کرائے جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نمونیا سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں،نمونیا خاص طور پر 5 سال سے کم عمر بچوں اور بزرگوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے ، بروقت تشخیص اور ویکسی نیشن کے ذریعے خصوصاًبچوں اور بزرگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے ،سردی کے موسم میں ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوہاٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے شہداء کے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...