وہاج پر شہرت سوار نہیں ہوئی، پہلے جیسے عاجز ہیں:امر خان
لاہور(این این آئی) اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی وہ آج بھی پہلے جیسے عاجز انسان ہیں۔وہاج علی اور۔۔
امر خان کی جوڑی کو نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اس میں اداکارہ ماہرہ خان بھی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے ایک انسان کے طور پر بھی وہاج علی کی بہت تعریف کی اور بتایا کہ وہ وہاج کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ دونوں ہی شوبز کی دنیا میں بالکل نئے تھے ، گزشتہ چند برسوں میں وہاج نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے لیکن ان کا رویہ اور اندازِ گفتگو آج بھی ویسا ہی ہے انہیں شہرت نے تبدیل نہیں کیا اور وہ آج بھی انتہائی عاجز اور زمین سے جڑے ہوئے انسان ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments