قرآنی آیت والا ہار پہننے پر کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری
نئی دہلی(این این آئی)قرآنی آیت والا ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ اور ان کی سٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔عباس حفیظ نے مؤقف اختیار کیا کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن کے طور پر استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔قانونی نوٹس میں تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے اور غیرمشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments