عدالت کا نورا فتیحی کو سنجیدگی اختیار کرنے کا انتباہ

 عدالت کا نورا فتیحی کو سنجیدگی  اختیار کرنے کا انتباہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کی سکیش چندر شیکھر کے خلاف بھتہ خوری کے مقدمے میں عدالت نے اداکارہ کو سنجیدگی اختیار کرنے کا انتباہ کردیا۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نئی دہلی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے استغاثہ کی گواہ کی حیثیت سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے انہیں پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا تھا تاہم ایک پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی۔اس موقع پر عدالت نے ان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالتی کارروائی کو سنجیدگی سے لینے کی تنبیہ کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...