امیتابھ بچن کے بنگلے کی ملکیت پر بھابھی نے دعویٰ کردیا

 امیتابھ بچن کے بنگلے کی ملکیت پر بھابھی نے دعویٰ کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ 'جلسہ' کے حوالے سے ایک حیران کن خاندانی تنازع سامنے آگیا۔۔۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کی بھابھی رمولا بچن نے 1993ء کے اس تحفہ نامہ (Gift Deed) کو چیلنج کر دیا جس کے تحت اس بنگلے کی ملکیت جیا بچن کے نام منتقل کی گئی تھی۔امیتابھ بچن کے بھائی اجیتابھ بچن کی اہلیہ رمولا نے گزشتہ سات ماہ کے دوران رجسٹریشن حکام کے پاس متعدد شکایات درج کرائی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ 'جلسہ' بنیادی طور پر ان کے نام پر رجسٹرڈ تھا اور جیا بچن کے نام منتقلی کے عمل سے نہ تو وہ آگاہ تھیں اور نہ ہی ان کی رضامندی شامل تھی۔یہ معاملہ اس وقت دوبارہ ابھرا جب مبینہ طور پر سرکاری 'پراپرٹی کارڈ' سے رمولا کا نام ہٹا کر جیا بچن کا نام درج کرنے کی کوشش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...