200 سال سے محفوظ کانسی کی ٹانگ کی حقیقت سامنے آگئی
سکاٹ لینڈ (نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ کی دلدل سے دو سو سال قبل ملنے والی سونے کی ملمع کاری سے مزین کانسی کی ٹانگ نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے ۔ آخر یہ نایاب نوادرات کس عظیم الشان مجسمے کا ۔۔۔
حصہ تھی اور اس کی دریافت رومی تاریخ کے بارے میں کیا بتاتی ہے ؟ نئی تحقیق کے مطابق یہ مجسمہ خود سکاٹ لینڈ کے علاقے ہاوک کے قریب نصب کیا گیا تھا، جہاں رومی فوج نے تقریباً 140 عیسوی میں جنوبی سکاٹ لینڈ کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔ماہرین کے مطابق کانسی کی اس ٹانگ کو توڑنے کے بجائے احتیاط سے الگ کیا گیا اور اس مقام پر رکھ دیا گیا، جہاں سے یہ تقریباً 1700 سال بعد دریافت ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوہے کے دور میں مقامی آبادی کے لیے انسانی مجسمے بنانا ایک غیر مانوس تصور تھا، اس لیے رومی مجسموں کا ان پر گہرا اثر پڑا ہوگا۔یہ تاریخی نوادرات ایڈنبرا کے نیشنل میوزیم آف سکاٹ لینڈ میں نمائش کا مرکزی حصہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments