شرٹ کا کالر بٹن ہول باقی سب سے مختلف کیوں ہوتا ہے ؟
نیو ایرک(نیٹ نیوز)قمیض ہو یا شرٹ آپ نے کبھی غور کیا کہ بٹن کے نیچے والے کاج یا سوراخ اوپر سے نیچے یا عمودی ہوتے ہیں مگر سب سے اوپر یعنی کالر والے بٹن کے لیے کاج سیدھی لکیر یا افقی لکیر کی شکل کے ہوتے ہیں۔۔۔
امریکا کی شرٹس تیار کرنے والی ایک معروف کمپنی کے صدر کرس اوبرڈنگ نے بتایا \'عام شرٹ میں سب سے اوپری بٹن کا سوراخ سیدھی لکیر میں اس لیے ہوتا ہے تاکہ بٹن اور سوراخ کھچنے پر زیادہ دباؤ برداشت کرسکے ۔انہوں نے بتایا کہ بٹن کے عمودی سوراخ دوسرے ڈیزائن کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہوتے ہیں اور ان کے بٹن ٹوٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔افقی ڈیزائن کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر ٹائی کا استعمال کیا جائے تو وہ آپ کے نکالے بغیر شرٹ سے الگ نہ ہوسکے ۔ کالر میں بٹن والی قمیض کو بٹن ڈاؤن شرٹ کہا جاتا ہے جبکہ جن میں یہ بٹن نہیں ہوتا انہیں بٹن اپ شرٹ کہا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments