آئینے میں نظر آنیوالی گھڑی میں اصل وقت کیا ہوا ہے ؟
لاہور(نیٹ نیوز)آئینے میں وال کلاک کو دیکھنے کی کوشش کریں تو وقت کا تعین کرنا آسان نہیں ہوتا۔جیسا آپ اوپر تصویر دیکھ سکتے ہیں جس میں پوچھا گیا ہے کہ وال کلاک میں کیا وقت ہو رہا ہے۔۔
،جواب کیلئے ریاضی کے ایک فارمولے پر عمل کرنا ہوگا۔جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں منٹ والی نیلی سوئی بظاہر 4 کے نشان پر ہے جس کا مطلب ہے کہ 20 منٹ۔اسی طرح گھنٹے والی کالی سوئی 5 اور 6 درمیان ہے ، یعنی آئینے میں جو وقت نظر آرہا ہے وہ 5:20 ہے ۔مگر درست وقت جاننے کے لیے گھڑی کو (11:60 جو 12:00 کے برابر ہے ) سے منفی کرنا ہوتا ہے ۔اس کا فارمولا یہ ہے کہ پہلے 11 کو 5 سے تفریق کریں تو 6 بچ جائے گا، پھر 60 کو 20 سے تفریق کریں تو 40 بچے گا۔یہ کچھ اس طرح ہوگا 11:60 - 5:20 تو جو بچے گا وہ 6:40 ہے ۔یعنی وال کلاک میں اصل وقت 6 بج کر 40 منٹ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments