میکرون کے سامنے دو شاہی محافظ دھڑام سے زمین پر!

 میکرون کے سامنے دو شاہی محافظ دھڑام سے زمین پر!

فرانسیسی صدر سلوواک ہم منصب کا استقبال کر رہے تھے اچانک گارڈز بے ہوش

پیرس (اے ایف پی)فرانس کے صدارتی محل ایلیزی پیلس کے باہر صدر ایمانویل میکرون کی موجودگی میں اعزازی پہرہ دینے والے ریپبلکن گارڈ کے دو اہلکار تقریباً ایک ساتھ بے ہوش ہو کر گر پڑے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون اپنے سلوواک ہم منصب پیٹر پیلیگرینی کا استقبال کر رہے تھے ۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدارتی محل کے باہر رسمی لباس اور تلواروں سے لیس گارڈز اعزازی پہرے کیلئے کھڑے تھے کہ اچانک ایک اہلکار لڑکھڑانے لگا اور پھر ایک ستون سے ٹکراتا ہوا زمین پر جا گرا۔ اس کی رسمی تلوار بھی ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر گر گئی۔واقعے کے فوراً بعد صدر میکرون اور ان کے معاونین متاثرہ اہلکار کی طرف لپکے ۔ فرانسیسی اخبار لے پاریزیاں کے مطابق ایک دوسرا گارڈ بھی کیمروں کی نظروں سے اوجھل اسی دوران بے ہوش ہو کر گر گیا۔ میکرون کے چہرے پر تشویش نمایاں تھی، تاہم انہوں نے کچھ ہی دیر بعد سلوواک صدر کا استقبال کیا۔فرانسیسی صدارتی محل کے ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں اہلکار بے ہوشی کے دوروں کا شکار ہوئے تھے ۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اب دونوں کی حالت ٹھیک ہے ۔ریپبلکن گارڈ فرانسیسی جینڈرمیری کا حصہ ہے اور اس کی ذمہ داریوں میں غیر ملکی سربراہان مملکت کے استقبال کے موقع پر اعزازی پہرہ دینا بھی شامل ہے ۔ اس دوران اہلکاروں کو بھاری رسمی لباس اور تلوار تھامے طویل وقت تک ایک ہی جگہ کھڑے رہنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...