چین :جاسوسی کے جرم میں سابق سرکاری ملازم کو پھانسی
بیجنگ(اے ایف پی)ایک سابق اعلیٰ سطح کے چینی سرکاری ملازم کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ریاستی راز افشا کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔۔
بیجنگ کی جاسوسی ایجنسی نے کہا کہ ملازم ژانگ نے کام چھوڑنے کے بعد نقد رقم کے عوض غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ریاستی راز سونپے ۔ایجنسی نے واضح نہیں کیا کہ ژانگ کس ریاست کا ملازم تھا اور نہ ہی شناخت ظاہر کی گئی ۔ مجرم کے ساتھی کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
پھانسی