اسرائیلی بمباری:غزہ 78،لبنان میں 40شہید،سینکڑوں زخمی

اسرائیلی بمباری:غزہ 78،لبنان میں 40شہید،سینکڑوں زخمی

غزہ،قطر ،بیروت (اے ایف پی،رائٹرز،اے پی پی)غزہ اور لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی مظالم جاری ،غزہ پر وحشیانہ بمباری،گولہ باری ،فائرنگ کے نتیجے میں دو روز میں 78افراد سے زائد شہید ، سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔

 غزہ شہر میں ایک سکول پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں بارہ فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک کم ازکم 43ہزار 469فلسطینی شہید ،1لاکھ 2ہزار 561زخمی ہو چکے ۔مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔ لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ وادی بیکا اور مشرقی لبنان میں گنجان آباد قدیم تاریخی شہر بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں40 افراد شہید ،85سے زائد زخمی ہو گئے ۔امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک فوجی ہلاک ،3شدید زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں غزہ سے میڈیکل کے 8 فلسطینی طلبا کا آٹھواں گروپ پاکستان کیلئے روانہ ہو گیا۔ اسرائیل نے امریکی کمپنی سے 25 ایف15جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے 5اعشاریہ 2ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔ طیاروں کی فراہمی 2031 میں شروع ہوگی۔معاہدے کے مطابق اسرائیل کو ہر سال 4 سے 6 طیارے فراہم کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں