مغرب یوکرین کی تباہی روکنے کیلئے مذاکرات کرے :روس
کیف (اے ایف پی)روس نے کیف کے مغربی اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی تباہی روکنے کیلئے ماسکو کے ساتھ بات چیت کریں۔روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ سرگئی شوئیگو نے مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔
مغرب کو ماسکو کے ساتھ جنگ یا یوکرینی آبادی کی مسلسل تباہی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ۔ شوئیگو نے ایک میٹنگ میں کہا کہ جنگ کے میدان میں حالات کیف کے حق میں نہیں ۔مالی و فوجی امداد سے یوکر ین کی تباہی نہیں رکے گی۔