ایران :جاسوسی کا الزام ، 4 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
تہران (اے پی پی)ایران کی ایک عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنا دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی ایران کے خلاف 2020 میں مدد کی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے موساد کے آلات کو ایران میں منتقل کرنے میں موساد کی مدد کی تھی۔