یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں جھگڑا، ارکان کا ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں سے حملہ
کامپالا(مانیٹرنگ ڈیسک)یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں نیشنل کافی ترمیمی بل 2024 پر بحث کے دوران ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
ارکان نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں سے حملہ کر دیا ۔رکن پارلیمنٹ انتھونی اکل نے ساتھی رکن اسمبلی فرانسس کو گھونسا مارا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ، انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔واقعے کے بعد 12 ایم پیز کو تین اجلاس کیلئے معطل کر دیا گیا ۔