مارکو روبیو کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا امکان
واشنگٹن (دنیانیوز)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے ،مائیکل والز ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، وہ 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق فلوریڈا ہی سے ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلئے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کرچکے ہیں ۔