ایران، روس نے عالمی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بینک کارڈ سسٹم کو جوڑ دیا
تہران (آئی این پی) ایران اور روس نے عالمی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے بینک کارڈ سسٹم کو جوڑ دیا ہے ۔تہران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی بینک کارڈ اب روس میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ دیگر ممالک میں بھی لاگو کیا جائے گا جو ایران کے ساتھ مالی اور سماجی روابط رکھتے ہیں۔یاد رہے تہران اور ماسکو نے جون میں بینکنگ کے شعبے میں تعاون کیلئے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔آئی آر آئی این این نے کہا کہ مستقبل میں روسی بھی ایران میں اپنے بینک کارڈ استعمال کر سکیں گے تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کب ممکن ہوگا؟۔