عمران کی رہائی کی کوششوں میں میرا کردار نہیں:فضل الرحمن

 عمران کی رہائی کی کوششوں میں میرا کردار نہیں:فضل الرحمن

لندن (نیوز ایجنسیاں)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے ۔۔۔

جمعیت  علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے ، سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتا کیا،انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ذمے داری ہے کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے ، نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے ، نہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے ۔ میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردار کی تردید کی۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں