علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ :نائب ترجمان محکمہ خارجہ

علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ :نائب ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔۔۔

امریکا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکاہے ،امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا 9 نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، ہم متاثرین اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ترجمان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں ،اس قسم کے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں