بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی نے امریکا میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس سے ا مریکا میں ملازمتوں کے 15 ہزار مواقع پیدا ہوں گے ۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک بیان میں گوتم اڈانی نے ٹرمپ کو امریکا کے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان شراکت داری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔بلومبرگ کے مطابق گوتم اڈانی بھارت کے دوسرے امیر ترین شہری ہیں اور عالمی سطح پر دنیا کے امیر ترین افراد میں ان کا 18 واں نمبر ہے ۔ ان کی دولت کا تخمینہ 86.8 ارب ڈالر ہے ۔