پاکستان میں ایک تہائی خواتین ذیابیطس کا شکار،دنیا بھر میں دگنا اضافہ
پیرس(اے ایف پی)گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں ذیابیطس میں مبتلا افراد کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا ہے ۔
دی لانسیٹ جریدے کے نئے تجزیے کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں 14 فیصد ذیابیطس متاثر ین تھے جبکہ 1990 میں یہ تعداد سات فیصد تھی ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک تہائی خواتین اب ذیابیطس کا شکار ہیں۔محققین کے مطابق ذیابیطس کی سب سے بڑی وجہ غیر صحت بخش غذا ہے ۔جریدے نے کہا کہ امیر اور غریب ممالک میں ذیابیطس کے علاج کے درمیان فرق بھی وسیع ہوتا جا رہا ہے ۔