تاجکستان نے 3 دہائیوں میں ہزار سے زائد گلیشیئرز کھو دئیے

تاجکستان نے 3 دہائیوں میں  ہزار سے زائد گلیشیئرز کھو دئیے

دوشنبہ(اے ایف پی)تاجکستان میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 1 ہزار سے زیادہ گلیشیئرز غائب ہو چکے ۔

 تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر دلیر جمعہ نے باکو میں کوپ 29موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ وسطی ایشیا میں ہزاروں گلیشیئرز خطے کی خوراک  اور پانی کی حفاظت کے لیے بہت اہم ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس صدی کے آخر تک وسطی ایشیا سے گلیشیئر مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں جس سے تقریباً 8کروڑ آبادی والے خطے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں