یوکرین :روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں فوجی افسر گرفتار

یوکرین :روس کیلئے جاسوسی  کے الزام میں فوجی افسر گرفتار

کیف (اے ایف پی)یوکرین نے کہا کہ اس نے ایک فوجی افسر کو روس کو خفیہ فوجی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

گرفتار افسر 2022 سے دشمن کودفاعی افواج کی جنگی کارروائیوں کے منصوبوں سے آگاہ کرتا تھا ۔یوکرینی حکام نے گرفتار فوجی افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔واضح  رہے 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے کیف اور ماسکو نے دشمن کیلئے جاسوسی کے الزام میں متعدد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں