انتخابی ریلی میں طبیعت خراب
ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور شیو سینا رہنما گووندا کو جلگاؤں میں انتخابی مہم کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا مہایوتی اتحاد کے لیے مکتائنگر، بودواڈ، پاچورا، اور چھوپڑا میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ پاچورا میں عوام سے خطاب کے دوران انہیں سینے اور ٹانگ میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔ابتدائی طور پر گووندا نے ہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی لیکن بعد میں صورتحال بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ایئر لفٹ کر کے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا،ان کے اہل خانہ بھی اس ایمرجنسی کے دوران ان کے ساتھ موجود تھے۔