جارجیا:دھاندلی کا الزام اپوزیشن رکن نے سربراہ الیکشن کمیشن پر سیاہی پھینک دی

جارجیا:دھاندلی کا الزام اپوزیشن رکن نے سربراہ  الیکشن کمیشن پر سیاہی پھینک دی

تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک)جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے سنٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے ۔ وائرل ویڈیو میں اپوزیشن اہلکار کو سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں