روس کا یوکرین کے انرجی گرڈ پر بڑا حملہ، 2 افراد ہلاک، بجلی منقطع
کیف(اے ایف پی)روس نے گزشتہ روز یوکرین کے انرجی گرڈ پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی، حملے میں کم ازکم 2افراد ہلاک، 15 زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ٹرین سٹیشنز پر پناہ لے لی۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا روس کی بے دریغ فضائی بمباری نے کیف کی نصف توانائی اور پیداواری صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے۔