حماس کا پولیٹیکل آفس بند نہیں کیا:وزارت خارجہ قطر
دوحہ (اے ایف پی)قطرکی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر میں حماس کا پولیٹیکل آفس بند کرنے کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
ماجد نے گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنماؤں کو قطر چھوڑنے کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔ کہاکہ دوحہ میں حماس کا پولیٹیکل آفس بند کرنیکا فیصلہ کیا تو قطری وزارت خارجہ اعلان کرے گی۔ جنگ بندی کیلئے حماس کی نامزد مذاکراتی ٹیم فی الحال قطر سے باہر ہے ۔