موزمبیق :اپوزیشن لیڈر کا حالیہ انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ

موزمبیق :اپوزیشن لیڈر کا  حالیہ انتخابات کے ووٹوں  کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ

میپوٹو(اے ایف پی)موزمیبق میں اپوزیشن لیڈر ویننسیو مونڈلین نے گزشتہ ماہ ہونیوالے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا ۔۔۔

انہوں نے مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے 50کارکنوں کیلئے آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ۔واضح رہے کہ 9اکتوبر کو ہونیوالا الیکشن فریلیمو پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیتا تھا تاہم انتخابی مہم کے دورا ن اور پولنگ ڈے پر ہنگاموں میں اپوزیشن کے 50افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ویننسیو مونڈلین نے ایک بار پھر 9 اکتوبر کو ہونے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں