ہش منی کیس :ٹرمپ کو سزا سنانے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر
نیویارک(اے ایف پی)نیویارک کی سپریم کورٹ نے نو منتخب صدر ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس میں سزا سنانے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر کر دیا۔
گزشتہ روز ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ ہش منی کیس میں جج جوآن مرچن نے حکم دیا کہ سزا کو غیر معینہ مدت تک موخر کیا جائے ،جج نے حکم دیا کہ سزا سنانے کیلئے 26 نومبر 2024 کی تاریخ کو ملتوی کر دیا جائے ۔واضح رہے ٹرمپ پر سابق پورن سٹار کو رقم دینے سمیت مالی لین دین سے متعلق 34 الزامات ہیں جسے ہش منی کیس کہا جاتا ہے ۔ اس مقدمے میں نیویارک کی ایک جیوری نے سابق صدر کو تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔