بھارتی نژاد امریکی نے غیرقانونی طور پر روس کو ایوی ایشن پارٹس فراہم کئے :امریکا
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 57 سالہ بھارتی نژاد امریکی شہری سنجے کوشک نے غیرقانونی طور پر روس کو ایوی ایشن پارٹس فراہم کئے ۔
محکمہ انصاف نے کہا سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ملزم کو 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر کوشک کو 20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے رواں ماہ امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔