امریکا:بچے میں برڈ فلو کے پہلے کیس کی تصدیق
کیلی فورنیا (اے پی)امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے ۔
یہ امریکا میں کسی بچے میں رپورٹ ہونے والا پہلا کیس ہے ۔محکمہ صحت نے بچے کے ٹیسٹوں سے متعلق بتایا کہ متاثرہ بچے میں معمولی علامات تھیں ، اس کا علاج اینٹی وائرل ادویات سے کیا گیا جس کے بعد بچہ اب صحتیاب ہو رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا امریکا میں رواں سال برڈ فلو کے کیسز کی تعداد 55 ہو گئی ہے ۔