امارات میں اسرائیلی شہری لاپتا،اغوا یا قتل کا خدشہ

 امارات میں اسرائیلی شہری لاپتا،اغوا یا قتل کا خدشہ

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری جمعرات سے لاپتا ہے ۔

چباد ربی زوی کوگن کے پاس یورپی ملک مالدووا کی شہریت بھی موجود ہے ، لاپتا  اسرائیلی شہری آرتھو ڈوکس یہودی تنظیم کا مندوب تھا۔وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ موساد ربی زوی کوگن کی گمشدگی کی تحقیقات کر رہی ہے ۔متحدہ عرب امارات نے خبر پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کی طرف سے زوی کوگن کی پیروی کی جا رہی تھی،مبینہ طور پر اغوا یا قتل کا خدشہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں