نیتن یاہو کو گرفتارکیا تو برطانوی معیشت تباہ کردینگے :امریکی سینیٹر کی دھمکی

 نیتن یاہو کو گرفتارکیا تو برطانوی معیشت  تباہ کردینگے :امریکی سینیٹر کی دھمکی

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کردیں گے۔

سینیٹر لنزی گراہم نے برطانیہ کے وزیراعظم کئیر سٹارمر پر واضح کیا کہ کورٹ کے حکم پر عمل کرنے والے ممالک کو اقتصادی نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔واضح رہے عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے کہاتھا کہ برطانیہ کو قانونی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں