سعودی عرب :کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ وقت کی پابندی میں پھر سرفہرست
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ وقت کی پابندی میں پھر سرفہرست رہا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے ۔دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 91 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔