ناقص اشیا ، 209 فوڈ پوائنٹ کو 24لاکھ 60 ہزار جرمانہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا لاری اڈوں پر ناقص اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری رہا۔
صوبہ بھر میں 1300 سے زائدٹک شاپس اورفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 1پوائنٹ بند کر کے مقدمہ بھی درج کر ا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق 209 فوڈ پوائنٹ کو 24لاکھ 60 ہزار 500 کے جرمانے کر کے 250 لٹر غیر معیاری ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، 140 کلو سے زائد ناقص اشیا تلف کر دی گئیں جبکہ چیکنگ کے دوران 995 پوائنٹ کو اصلاحی نوٹس جاری کرکے 4فوڈ سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا لاہور ڈویژن میں 125، فیصل آباد 183، ساہیوال 78، راولپنڈی 192 ، گوجرانوالہ 163،سرگودھا 163، ڈی جی خان 134، ملتان 142 اور بہاولپور ڈویژن میں 137 فوڈ پوائنٹ کا معائنہ کیاگیا۔