کروشیا :پارٹی میں دستی بم دھماکا ایک ہلاک، چار زخمی
بلغراد(اے ایف پی)جنوبی کروشیا کے قصبے کنن میں پارٹی میں دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ پارٹی کے دوران ایک 25 سالہ شخص دستی بم لایا اور اسے دوسرے آدمی کے حوالے کر دیا۔ بم پھٹنے سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا ۔کنن کے میئر ماریجو کیچک نے کہا کہ دھماکے کا مقام یوگوسلاویہ کے ٹوٹنے کے بعد 1990 کی دہائی میں ایک اہم میدان جنگ تھا۔ بچا ہوا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد آج بھی وہاں کی کمیونٹیز کے لیے خطرہ ہے۔