جنوبی کوریا:لازمی ملٹری سروس سے بچنے کیلئے وزن بڑھانیوالے کو 2 سال قید

جنوبی کوریا:لازمی ملٹری سروس سے بچنے کیلئے وزن بڑھانیوالے کو 2 سال قید

سیول (آن لائن)جنوبی کوریا میں لازمی ملٹری سروس سے بچنے کیلئے وزن بڑھانیوالے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔۔

 جبکہ وزن بڑھانے کی ترکیبیں بتانے والے دوست کو 6 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔ 26 سالہ شخص نے دوست کے مشورے پر کھانا کھا کھا کر وزن بڑھانے کا منصوبہ اس وقت بنایا جب اسے معلوم ہوا کہ باڈی ماس انڈیکس اگر 35 سے بڑھ جائے تو لازمی ملٹری سروس سے استثنیٰ مل جاتا ہے ۔واضح رہے جنوبی کوریا میں 30 برس سے کم عمر شہریوں پر کم از کم 2 برس تک ملٹری سروس کرنا لازمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں