شامی فوج ، تحریر الشام میں جھڑپیں ،ہلاکتیں 200سے متجاوز،ایرانی جنرل بھی مارا گیا
دمشق(اے ایف پی)شام میں فوج اور تحریر الشام کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران دو روز میں 200 افراد ہلاک ،500 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
سیریئن آبزرویٹری نے کہا کہ جہادی گروپ حیات تحریر الشام اور اسکے اتحادی دھڑوں نے شمالی صوبے حلب میں شامی فوج پر اچانک حملہ کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتیں200 سے بڑھ گئی ہے ۔ ادھر پاسداران انقلاب کا ایک جنرل بھی شامی افواج اور جہادیوں کی لڑائی کے دوران مارا گیا۔ دوسری جانب حلب میں روسی فضائی حملوں میں 20شہری مارے گئے ۔