مجھے یقین نہیں ٹرمپ اب بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ ہیں:پوٹن

مجھے یقین نہیں ٹرمپ اب بھی  قاتلانہ حملوں سے محفوظ ہیں:پوٹن

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر پوٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اب بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ نہیں۔

 روسی صدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے امریکا کی سیاسی تاریخ میں بہت سے اندوہناک واقعات رونما ہوئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ ذہین ہیں،امید ہے وہ محتاط رہیں گے اور اس بات کو سمجھتے ہوں گے ۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں ریاست پنسلوانیا میں ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں