یوکرین کے 502فوجیوں کی لاشیں واپس،روسی حملے جاری

یوکرین کے 502فوجیوں کی  لاشیں واپس،روسی حملے جاری

کیف، ماسکو (اے ایف پی)کیف نے کہا ہے کہ روسی حکام نے لڑائی میں مارے گئے یوکرائنی فوجیوں کی 502 سے زائد لاشیں واپس کی ہیں جن میں سے زیادہ تر مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں ہلاک ہوئے ۔

 علاوہ ازیں روس نے گزشتہ روز یوکرین پر سو سے زیادہ ڈرون داغے ،حملے میں خاتون ہلاک اور 8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔یوکرین نے کہا کہ فضائی دفاع نے ایک درجن سے زیادہ علاقوں میں ڈرون مار گرائے ۔ادھر روس نے کہا کہ اس نے یوکرین کی طرف سے فائر کیے گئے 47 ڈرونز کو مار گرایا ہے ، حملے میں روستوو کے سرحدی علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں ایک صنعتی مقام پر آگ لگ گئی ۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملے سے پٹرول ڈپو میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی رچرڈ مور نے کہا ہے کہ پوٹن یوکرین پر قبضے کے بعد وہاں نہیں رکیں گے ،انہوں نے کہا روس کے صدر حیران کن حد تک یورپ میں تخریب کاری کی مہم چلا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں