سنگاپور :منشیات اسمگلنگ مقدمات تین ہفتوں میں چوتھے شخص کو پھانسی

سنگاپور :منشیات اسمگلنگ مقدمات  تین ہفتوں میں چوتھے شخص کو پھانسی

سنگاپور (اے ایف پی) سنگاپور نے منشیات اسمگلنگ مقدمات میں تین ہفتوں میں چوتھے شخص کو پھانسی دیدی ۔

حکام نے جمعہ کے روز 35 سالہ سنگاپور نژاد ایرانی مسعود رحیمی مہرزاد کی سزائے موت پر عملدر آمد کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی جانب سے مجرم کی پھانسی پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کے باوجود ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ چوتھی پھانسی ہے ۔رپورٹس کے مطابق 15 نومبر کو 39 سالہ ملائشین اور 53 سالہ سنگاپوری کو پھانسی دی گئی ،55 سالہ روسمان عبداللہ کو 22 نومبر کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں