فون چوری کا جھوٹا دعویٰ، 10 برس پرانے کیس کے باعث برطانوی وزیر مستعفی

فون چوری کا جھوٹا دعویٰ، 10 برس پرانے کیس کے باعث برطانوی وزیر مستعفی

لندن(اے پی)برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ لوئس ہیگ ایک دہائی پرانے فون چوری کے دعوے کے فراڈ ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں ۔

 انہوں نے وزیراعظم کیئر سٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا میں اپنی سیاسی وابستگی اور کام سے جڑی رہوں گی لیکن اب میں یہ سمجھتی ہوں کہ میرے لئے حکومت سے باہر رہنا بہتر ہے ۔ یاد رہے 2013 میں لوئس ہیگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا دفتری فون چوری کر لیا گیا ۔لوئس ہیگ نے غلط بیانی کے ذریعے دھوکا دہی کا جرم قبول کیا جس کے بعد ان پر قائم مقدمے کو ختم کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں