افغانستان:خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی

افغانستان:خواتین پر صحت کی  تعلیم حاصل کرنے پر پابندی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

 رپورٹ کے مطابق طالبان قیادت نے خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے ۔وزارت صحت حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات میں پابندی سے آگاہ کیا لیکن کوئی تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہیں کیا ۔واضح رہے افغان طالبان پہلے ہی خواتین کی یونیورسٹی اور ثانوی تعلیم پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں