نمیبیا :پہلی بار خاتون صدر منتخب
ونڈہوک(اے ایف پی) نندی نداتواہ نمیبیا کی پہلی بار خاتون صدر منتخب ہو گئیں، فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی موت کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔۔
وہ نائب وزیر اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ نندی نداتواہ نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا عوام نے امن اور استحکام کیلئے ووٹ دیا ہے ۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ۔