ٹرمپ نے پال ایٹکنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ نامزد کر دیا
نیویارک (اے پی پی)امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کے حامی پال ایٹکنز کو سکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ نامزد کر دیا ۔
کرپٹو کرنسی انڈسٹری کی جانب سے پال ایٹکنز کی نامزدگی کو خوش آئند اقدام قرار دیا گیا ۔ یاد رہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا کے سکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے موجودہ سربراہ گیری گینسلر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا وعدہ کیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے دورمیں امریکا میں ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا۔