تعلقات میں کشیدگی:بھارتی سیکرٹری خارجہ کل ڈھاکہ جائیں گے

تعلقات میں کشیدگی:بھارتی سیکرٹری  خارجہ کل ڈھاکہ جائیں گے

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین مسلسل کشیدگی کے تناظر میں بھارتی خارجہ سیکرٹری تناؤ میں کمی کی کوششوں کیلئے پیر کے روز ڈھاکہ کا دورہ کریں گے ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ سیکرٹری خارجہ وکرم مصری 9دسمبر کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے ۔یاد رہے  بنگلہ دیش میں رواں سال اگست میں طلبا کے ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئیں تھیں جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں