مارشل لا کے نفاذ میں کردار ادا کرنیکا الزام، جنوبی کوریا کے وزیر دفاع گرفتار

مارشل لا کے نفاذ میں کردار ادا کرنیکا  الزام، جنوبی کوریا کے وزیر دفاع گرفتار

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے مستعفی ہونیوالے وزیر دفاع کم یونگ ہیون کو صدر یون سک ییول کے مارشل لا کے نفاذ میں ان کے مبینہ کردار پر گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے سابق وزیر دفاع کو مقدمہ چلانے کیلئے باقاعدہ تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔صدر یون نے مارشل لا کے نفاذ پر ہفتہ کے روز ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے خطاب میں قوم سے معافی مانگ لی تھی تاہم مستعفی نہ ہوئے جبکہ ان کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں