تہران میں فضائی آلودگی طلبا و ملازمین کو 2دن چھٹی
تہران(اے ایف پی)ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ، ہوا کا معیار غیر صحت بخش سطح تک گر گیا ۔
حکومت نے طلبا اور عام ملازمین کو دو دنوں تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 170 تک پہنچ گیا ۔ادھر تہران میں دو دن کیلئے تمام میوزیم اور بینک بند کر دئیے گئے ۔