جاپان:آبادی میں اضافے کیلئے ہفتے میں 4دن کام کی تجویز

جاپان:آبادی میں اضافے  کیلئے ہفتے میں 4دن کام کی تجویز

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی آبادی میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں صرف چار دن تک کام کرنے کا پابند بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

 یہ منصوبہ آئندہ برس کے آغاز میں متعارف کرادیا جائے گا، حکومت کا خیال ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن کام کی  وجہ سے مرد و خواتین کو گھر میں ایک ساتھ وقت گزارنے کا زیادہ موقع ملے گا ، جو خواتین کام کی وجہ سے بچوں کی پیدائش سے گریز کرتی ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔اگر یہ منصوبہ ٹوکیو میں کامیاب ہوگیا تو جاپان کی مرکزی حکومت اسے ملک بھر میں نافذ کرے گی۔یاد رہے جاپان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے ، جہاں شرح پیدائش انتہائی کم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں